۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام نے مالک اشترؓ سے کہا تھا کہ اے مالک اشتر ایسے لوگوں کو وزارت کیلئے منتخب نہ کرنا جنہوں نے سابقہ حکومتوں میں خیانت کی۔ امیرالمومنین کا یہ فرمان سیاسی میدان میں ہماری راہنمائی فرما رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل حنا تقوی کی سربراہی میں وحدت ہاوس شادمان میں ضلع لاہور کے تمام یونٹ کی عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظمی نقوی اور دیگر کابینہ اراکین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عالیہ رضوی کو ضلعی سیکرٹری فلاح و بہبود نامزد کرتے ہوئے حلف لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حنا تقوی کا کہنا تھا ملک کو درپیش خطرات اور بحران سے نکالنے کیلئے وطن سے محبت کرنیوالے اور وفاداری نبھانے والے افراد کا سیاست میں آنا بہت ضروری ہے۔

مولا علی علیہ سلام کا قول بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ سلام نے مالک اشترؓ سے کہا تھا کہ اے مالک اشتر ایسے لوگوں کو وزارت کیلئے منتخب نہ کرنا جنہوں نے سابقہ حکومتوں میں خیانت کی۔ امیرالمومنین کا یہ فرمان سیاسی میدان میں ہماری راہنمائی فرما رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دین اور سیاست دونوں کو ساتھ رکھتے ہیں اور امام علی علیہ سلام کے اسلوب سیاست سے میدان میں موجود ہیں۔ اجلاس میں مختلف امور سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا گیا اور تمام یونٹ کے عہدیداران کو ان امور اور دیگر پراجیکٹس سے متعلق ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .